سیاست میں آنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا لیلیٰ

بھارت سمیت پوری دنیا میں فنکار کوہر شعبے میں عزت واحترام دیاجاتا ہے


Cultural Reporter March 31, 2013
لیلی نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا میں فنکار کو سوسائٹی میں اتنا مقام حاصل ہے کہ انھیں سیاست سمیت دیگر شعبوں میں بھی عزت واحترام دیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے ، جس کے لیے مجھے کسی سے کوئی ڈکیٹشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ا یک پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا قانونی حق رکھتی ہوں ۔ لیلی نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا میں فنکار کو سوسائٹی میں اتنا مقام حاصل ہے کہ انھیں سیاست سمیت دیگر شعبوں میں بھی عزت واحترام دیا جاتا ہے۔

3

ہمارے ہاں آج بھی فنکار کو وہ مقام اور مرتبہ نہیں دیا جاتا جس کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔ اسی لیے میں نے عملی سیاست میں آنے کے ساتھ الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالی آسمان پر تھوک رہی ہیں' ان کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔