پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مسئلہ موقع ملنے کا ہے ندیم

تیس سال قبل ہم نے بہت سے نئے لوگوں کو متعارف کروایااور کام کے مواقع فراہم کیے


Showbiz Reporter March 31, 2013
ندیم نے کہا کہ آج سے تیس سال قبل جب پاکستان فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو ہم نے بہت سے نئے لوگوں کومتعارف کروایا۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکارندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مسئلہ موقع ملنے کا ہے جو نئے لوگوں کو مشکل سے فراہم ہوتاہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں فلم یاڈرامہ انڈسٹری کوسرکاری سطح پرسپورٹ کیا جاتاہے مگر واحد ہمارے ہاں شوبز انڈسٹری کومتعددحلقے ماننے کوتیارنہیں ہیں سپورٹ کرنا تودورکی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج سے تیس سال قبل جب پاکستان فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو ہم نے بہت سے نئے لوگوں کومتعارف کروایا اوراپنے ساتھ کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے مگر آج چونکہ انڈسٹری بحران کاشکارہے اورکام بھی اس طرح کا نہیں ہے اگرمستقبل قریب میں شوبزانڈسٹری کودوبارہ بحال کردیا جاتاہے اورماضی کی طرح کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں تو ہم بہت سے ایسے فنکاروں کوجنم دے سکتے ہیں کہ جودنیا بھر میں اپنی اداکاری کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں