وفاقی ترقیاتی پروگرام کے مختص بجٹ سے 605 فیصد فنڈز جاری
ترقیاتی منصوبوں کیلیے 141.10 ارب کے فنڈز فراہم‘سماجی شعبے کیلیے61.50ارب جاری
جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کیلیے مختص کردہ بجٹ کے 60.5فیصد فنڈز جاری کر دیے۔
پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلیے 141ارب 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔
سب سے زیادہ فنڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلیے 74ارب 90کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ سماجی شعبے کیلیے 61ارب 50کروڑ روپے اور متفرق شعبہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے ایک ارب 90کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔