درآمدہ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 720 روپے کی کمی
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے
مائع پٹرولیم گیس کے مرکبات بیوٹین اور پروپین کی فی ٹن قیمتوں میں بالترتیب 60 ڈالر اور105 ڈالرکی کمی سے اپریل2013 کے لیے ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس بھی73.50 ڈالر کی کمی سے821.50 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں کمی کے نتیجے میں ملک میں درآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت7200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ6ہزار500 روپے ہوگئی، آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور حالیہ کمی کے مثبت اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹریکٹ پرائس میں کمی کے سبب پاکستان میں بھی درآمدہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت7.20 روپے، فی11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت85 پے اورفی45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت327 روپے کم ہوگئی ہے تاہم ان کم شدہ قیمتوں کا اطلاق 3 اپریل2013 سے موثر بہ عمل ہوگا۔
عبدالہادی نے مقامی پروڈیوسرز پر بھی زور دیا کہ وہ درآمدکنندگان کی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مطلوبہ نوعیت کی کمی کریں تاکہ پرآشوب مہنگائی کے بوجھہ تلے دبے ہوئے کروڑوں صارفین کو ریلیف مل سکے، عبدالہادی نے نگراں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران اور مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی درآمدات پر جی ایس ٹی کی فوری طور پر چھوٹ دینے کا اعلان کریں تاکہ ملک کے دوردرازوپسماندہ علاقوں کے غریب صارفین کو بلحاظ قیمت ریلیف مل سکے۔