خواتین کو بااختیاربنانے میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے کہیں آگے ہے عمران خان

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جانے لگی، عمران خان


ویب ڈیسک February 23, 2018
خواتین کو بااختیار بنانے میں پختونخوا کو دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے، عمران خان؛ فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جارہی ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے جنگلات کی رائلٹی میں پہلی بار خواتین کو بھی حصے دار بنایا ہے اور اس کا آغاز ضلع چترال سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات پر پختونخوا حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ''خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے کہیں آگے ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جارہی ہےاور چترال سے اس کا آغاز کیاگیا ہے۔'' یہ رائلٹی عنقریب مالاکنڈ کو دی جائے گی۔



واضح رہے کہ چترال کے سب ڈویژن میں صرف مردوں کو جنگلات کی رائلٹی میں حصہ دیاجاتا تھا لیکن اب خواتین کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلین ٹری منصوبے پر تنقید

اس سلسلے میں ضلع چترال میں انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور مقامی حکومتوں کی خواتین کونسلرز کے درمیان اجلاس بھی منعقد ہوچکے ہیں جن میں خواتین کو رائلٹی میں حصہ دار بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں