پاکستان نے کئی اقتصادی مسائل پر قابو پالیا ہے وزیراعظم
تاپی منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم
MITHI, THARPARKAR:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی اقتصادی چیلنجوں پر قابو پالیا ہے جب کہ تاپی منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئےگی۔
ترکمانستان کے شہر سرحت آبات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف اور افغان صدر اشرف غنی سمیت بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سے اقتصادی چیلنجوں پر قابو پالیاہے، تاپی منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی، منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر تاپی ممالک کے شکرگزار ہیں، منصوبے سے توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری ہوں گی، خطے کے قدیم روابط بحال ہونےکا یہ تاریخی موقع ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں گیس کی کمی پر قابو پایا، پاکستان دنیا بھر کے تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور راہداری کے حوالے سے تاپی گیس منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اورعلاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر مفید بات چیت کی گئی۔