جامعہ کراچی شعبہ سیاسیات میں پی جی ڈی پروگرام کل سے شروع ہوگا

ایل ایل بی ضمنی امتحانی فارم 4 اپریل تک،سیمسٹر امتحانات 10مئی سے شروع ہونگے

جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل بی سال آخر کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 4 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام بعنوان ''مقامی حکومت اور انتظامیہ'' کا افتتاح منگل2 اپریل کو ہوگا۔

صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر کریں گے جبکہ کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی مہمان خصوصی ہونگے۔ جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے تحت شعبے کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ہے، نمائش کا اہتمام 9 اپریل کو ہوگا،اس موقع پر ڈائمنڈ جوبلی لیکچر سیریز کا افتتاح بھی کیا جائے گا پروگرا م میں ڈی جی پاکستان پوسٹ سید غلام پنجتن رضوی اور فاضلی ستار خان مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے۔




جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل بی سال آخر کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 4 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں۔ جامعہ کراچی کے تحت بی ایس فزیوتھراپی سیکنڈ ائیر کے امتحانات 2 تا 22 اپریل جبکہ تھرڈ ائیر کے امتحانات 6 تا23 اپریل ہونگے۔ جامعہ کراچی برسر آفس کے اعلامیے کے مطابق پہلے سیمسٹر امتحانات 10 مئی تا 31 مئی منعقد ہوں گے امتحانی فیس متعلقہ فارم کے ساتھ 4 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
Load Next Story