بلدیہ ٹائون رینجرز کا آپریشن 25 افراد زیر حراست اسلحہ برآمد

حراست میں لیے گئے افراد تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل


Staff Reporter April 01, 2013
بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کے آپریشن میں گرفتار افراد کو لے جایا جارہا ہے. فوٹو: ایکسپریس

رینجرز نے بلدیہ ٹائون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا جسے رینجرز حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا، ملزمان میں سے 7 کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، آپریشن میں لیڈی سرچر بھی شامل تھیں جبکہ سراغ رساں کتوں کے ذریعے بھی تلاشی کا عمل مکمل کیا گیا، حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رینجرز نے بلدیہ ٹائون کے علاقے رانگڑ محلہ میں آپریشن کیا ، اس دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے محاصرہ کرلیا گیا۔

رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات رہی اور اس دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے یا علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، رینجرز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا جس میں لیڈی سرچر بھی ان کے ہمراہ تھیں ، رینجرز اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کے ذریعے بھی تلاشی کا عمل مکمل کیا، آپریشن میں سیکڑوں اہلکاروں ، موٹر سائیکل سوار دستوں اور کمانڈوز نے حصہ لیا۔

7

آپریشن کے دوران رینجرز نے 25 افراد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے جوکہ رینجرز حکام نے اپنی تحویل میں لے لیے ، حراست میں لیے گئے افراد میں سے 7 کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ، حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے ایکسپریس کو بتایا کہ بلدیہ ٹائون کے علاقے رانگڑ محلہ سے 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 60 ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں ایس ایم جی اور ایم پی فائیو رائفلوں کے علاوہ پستول اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس شامل ہیں ، انھوں نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 7 اہم ملزمان ہیں جوکہ سنگین جرائم میں مطلوب تھے جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے متعدد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں