مسلم لیگ ن میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے کمیٹی قائم

کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی


ویب ڈیسک February 23, 2018
صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے آئین کی روشنی میں صدر کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی جب کہ صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قراردے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں