ہم نے عدالتی فیصلے مانے ہیں اور نواز شریف کو بھی ماننا پڑیں گے خورشید شاہ

اداروں کواپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرنا ہوگا، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک February 23, 2018
موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں 7ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتی فیصلے مانے ہیں اور اب نواز شریف کو بھی ماننا پڑیں گے۔

سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ گالی اورالزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، اداروں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرنا ہوگا، عدالت کے فیصلے کبھی ہم دے دیتے ہیں تو کبھی عدلیہ پارلیمنٹ کے فیصلے دے رہی ہے، ہمیں پاکستانی بن کرفیصلے کرنے پڑیں گے، کوئی بھی شخص چاہے وہ وزیراعظم ہو، یا رہا ہو اسے اداروں احترام کرنا پڑے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ کہا کہ عدالتوں کے فیصلے غلط ہی کیوں نہ ہوں انہیں مانا جانا چاہیے، ہم نے نوازشریف کے احکامات پرعدالت کے فیصلے مانے ہیں اوراب ان کوبھی ماننا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے، ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں 7 ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے اور ہم اس وقت 21 ہزار ارب روپے کے مقروض ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں