
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لہذا سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔
No official intimation of #FATF decision yet. We should not speculate till official statement is released.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 23, 2018
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔
دوسری جانب گذشتہ دنوں وزیر خارجہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر ہوگیا ہے اور جون میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔