پاکستان سے سیاچن کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا انتھونی

جون میں ہونیوالے مذاکرات میں دونوں ممالک نے قابل عمل حل تلاش کرنیکا عزم کیا


Online August 09, 2012
جون میں ہونیوالے مذاکرات میں دونوں ممالک نے قابل عمل حل تلاش کرنیکا عزم کیا

بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے راجیہ سبھا کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچن کے معاملے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا البتہ دونوں ممالک نے اس مسئلے کا قابل عمل حل تلاش کرنے کے عزم کو دوہرایا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے سیکریٹری دفاع سطح کے مذاکرات 11 اور 12 جون کو راولپنڈی میں منعقد ہوئے تھے ان مذاکرات میں مسئلے کے حل کے لیے تواتر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اتفاق رائے نہیں ہوسکا ،انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سے بھارتی فوج میں نوجوانوں کی بھرتی معمول کی بنیاد پرکی جارہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آئی ہے اورصورتحال بہتر ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں