زیریں سندھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں تیزی

پیپلز پارٹی کے امین فہیم،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، نوید قمر،ایم کیو ایم کے کنور نوید، فنکشنل کے یونس سائیں شامل ہیں

پیپلز پارٹی کے امین فہیم،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، نوید قمر،ایم کیو ایم کے کنور نوید، فنکشنل کے یونس سائیں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز حیدرآباد اور زریں سندھ میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے میں تیزی آگئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، سابق وزیر دفاع سید نوید قمر سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل،ایڈوکیٹ عدنان حمزہ خان،محمد اسلم پرویز، ندیم عمر، عابدہ ہاشمی ایڈوکیٹ،محمد فاروق قریشی، محمد ہارون،غلام رسول سموں اور انور راجپوت ایڈوکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ،امیر علی شاہ جاموٹ، زاہد بھرگڑی،امان اللہ سیال ،میر شیر محمد تالپور، قاضی اشہد ،امجد شاہ جیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی پی حیدرآباد کے رہنما میر فتح تالپور نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے حسین بخش حسینی،کرامت راجپوت،ناظم علی آرائیں،صوفی عبدالکریم،محمد اقبال، طاہر علی طاہری ،محمد رضوان ، عتیق الرحمان نے کاغذات نامزگی جمع کرائے۔ پاکستان سنی تحریک سے ملک تمیز الدین،رضوان قریشی،علامہ غلام حسین ،ساجد علی کاظمی ،عابد علی قادری،محمد علی سہتو،نعیم قریشی،کامران علی قادری ،وقاص راجپوت نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

متحدہ دینی محاذ کی جانب سے مولانا سعید جدون ، بلال احمد خان حسین بخش چاچڑ،محمد فاروق آزاد،حافظ محمد ارمان چوہان اورحافظ عبدالرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب عثمان کینیڈی اور ن لیگ کی جانب سے تنویر صدیقی، رانا راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اے این پی کی جانب سے ماجد خان ،جاوید خان،ابراہیم گل مسعود اورگل بادشاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے زمین داد شاہ کی جانب سے سعید اکبر،سلیم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔




پی پی شہید بھٹو کے عبدالمجید سیال،وزیر علی کھوکھر ،اصغر علی بھنڈ اور عمران مغل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے عبدالطیف ابڑو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ہاری رہنما شریمتی دھری عرف ویرو کولہن بھی شامل تھی،حیدر علی خان تالپور نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ضلع مٹیاری میںپی پی سیمخدوم امین فہیم،ایم کیو ایم سے محمد وسیم اور پی پی شہید بھٹو کے پیرل مجیدانو ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

جبکہ محمد طفیل راجپوت اور محمد اصغر جمالی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ضلع بدین سے پی پی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے،مسلم لیگ ن کے محمد اسماعیل راہو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی پی کے حسنین مرزا نے ٹنڈو باگو سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سابق وزیر دفاع سید نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جب کہ پی پی کی جانب سے ہی اعجاز شاہ شیرازی اور عبدالکریم سومرو نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ نوابشاہ میںپی پی ٹکٹ نہ ملنے سابق صوبائی وزیر شوکت حسین شاہ نیآزاد خیثیت، پی پی کی جانب سے طارق مسعود آرائیں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ٹھٹھہ میں غلام رحمانی شاہ جیلانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔ سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے فدا حسین ڈیرو، فنکشنل لیگ کے خدا بخش نظامانی، کاشف نظامانی، شاہد خان نظامانی، ایم کیو ایم کے بلقیس ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،جب کہ فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی عرف یونس سائیں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ضلع عمر کوٹ میں پی پی کی جانب سے سردار علی شاہ اور سید علی مردان شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی پی کی طرف سے ہی نواب یوسف تالپور اور نواب تیمور تالپور نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
Load Next Story