نجی جیل پر چھاپہخواتین و بچوں سمیت35ہاری بازیاب

جبری مشقت کرائی جاتی تھی،آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.

جبری مشقت کرائی جاتی تھی،آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

عدالت کے حکم پر چوٹیاریوں پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ،35کسان بازیاب کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں کسان عالم بھیل نے درخواست دی کہ چوٹیاریوں میں زمیندار ڈکٹر عبداللطیف شاہ کی مبینہ نجی جیل میں35ہاری قید ہیںجن سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے۔




عدالت کے حکم پر چوٹیاریوں پولیس نے چھاپہ مارکر مرد،خواتین اور بچوں سمیت35کسانوں کو بازیاب کرا لیا۔آج یکم اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔بازیاب کسانوں نے پولیس کو بتایا کہ زمیندارنے کئی سالوں سے حساب کتاب نہیں کیا،ہم سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے۔
Load Next Story