ایم ڈی چھٹیوں پر دھابے جی واٹر بورڈ افسران نے خلاف ضابطہ 200 افراد بھرتی کرلیے

پابندی کے باوجود 400 جونیئر ملازمین کی مختلف گریڈ میں ترقیاں، سینئرز کا شدید احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ.


Nama Nigar April 01, 2013
پابندی کے باوجود 400 جونیئر ملازمین کی مختلف گریڈ میں ترقیاں، سینئرز کا شدید احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ فوٹو: فائل

ایم ڈی واٹر بورڈ کی غیر موجودگی میں افسران نے 4 سو سے زائد من پسند جونیئر ملازمین کو مختلف گریڈ میں ترقیاں دے کر فسر بنادیا اور 2 سو سے زائد نئی بھرتیاں کرڈالیں۔

جبکہ ایم ڈی نے 2008 میں بھرتی ہونے والے جونیئرز کے پروموشن پر پابندی عائد کی تھی، پروموشن میں نظر انداز سینئرز کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید جو 12 روز کی چھٹی پر امریکا گئے ہوئے ہیں کی غیر موجودگی میں دھابے جی پمپنگ، گھارو ڈویژن پمپنگ اور سی ایم ڈی کینال ڈویژن میں 2008 میں BS-2 اور7کی پوسٹ پر قلی، بیلدار، نائب قاصد اور جونیئر کلرک بھرتی ہونے والے 4 سو سے زائد من پسند جونیئر کو گریڈ 11 اور 14 میں ترقی دے کر افسر بنادیا۔



جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے 2008 میں بھرتی ہونے والے جونیئر کے پروموشن پر پابندی عائد کر رکھی تھی،دوسری جانب بحران کے شکار واٹر بورڈ کے ادارے میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود 2 سو سے زائد افراد کو بھرتی کردیا،پروموسن میں نظر انداز کیے جانے والے 1994 کے بھرتی سینئر ملازمین نے واٹر بورڈ میں جونیئر کے پروموشن پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |