پشاورایف سی گاڑی پربم حملہ4 اہلکاروں سمیت8زخمی

چھائونی فائرنگ کے واقعے میں ہمارے3قیدی فرار،5اہلکارمارے گئے،طالبان کا دعویٰ


Numainda Express August 09, 2012
پشاور:حیات آباد کے قریب سیکیورٹی اہلکار دھماکے سے تباہ ایف سی کی گاڑی کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

MUMBAI: پشاور کے علاقے بورڈ میں ایف سی کی گاڑی پربم حملے میں4اہلکاروںسمیت8افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ایف سی کی گاڑی حیات آباد فیزتھری چوک اور بورڈ بازارکے درمیان واقع پل سے گزر رہی تھی کہ شدت پسندوںنے پہلے سے نصب باردوی موادکو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑادیا جس سے گا ڑی میں بیھٹے 4 اہلکاروںسمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

آئی این پی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کے میجر آفتاب اپنی گاڑی میں حیات آباد سے قلعہ بالاحصارجارہے تھے، زخمیوں میں میجرآفتاب بھی شامل ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام کے مطابق دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا، واقعے کے بعد یونیورسٹی روڈ کوکچھ دیر کے لیے بندکردیاگیا، سرچ آپریشن میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیاگیا۔

آئی این پی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز پشاور چھائونی میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے میں 3 قیدی فرارہونے میںکامیاب ہوئے جبکہ 3 لڑائی میں مارے گئے، ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے اورحملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی رائفلیں بھی چھین لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں