جیسی رائیڈر انتہائی نگہداشت کے شعبے سے باہر آگئے

وارڈ منتقل، ہوش میں آجانے پر فیملی اور پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے رہے.


Sports Desk April 01, 2013
وارڈ منتقل، ہوش میں آجانے پر فیملی اور پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے رہے۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائیڈر آئی سی یو سے باہر آگئے۔

انھوں نے شائقین کی نیک تمنائوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب کافی بہتر مگر بدستور تھکا ہوا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات دو مرتبہ ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہونے والے جیسی رائیڈر کو کرائسٹ چرچ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ سے وارڈ میں منتقل کردیا ہے، ان کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں رائیڈر نے کہا کہ میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میری حالت اب کافی بہتر ہے مگر میں بدستور تھکن محسوس کررہا ہوں، میں نے دنیا بھر سے موصول ہونے والے پرستاروں کے پیغامات پڑھے ہیں، میں ان سب کا شکرگزار ہوں، میں اس ہر شخص کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے اسپتال میں میرا خیال رکھا، یہ سب بہت خاص ہیں میں یہاں پر موجود اپنے دوستوں اور فیملی کا بھی مشکور ہوں۔

7

رائیڈر کے منیجر ایرون کلے کا کہنا ہے کہ جیسی اب انتہائی نگہداشت کے شعبے سے باہر آچکے ہیں، اب ہم ان کے حوالے سے مزید کوئی تازہ معلومات میڈیا کو نہیں دے سکیں گے کیونکہ اب بیٹسمین کو اپنی صحتیابی پر توجہ دینی اور دوبارہ مکمل فٹنس حاصل کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب رائیڈر کو بتایا کہ کس طرح پورا ملک ان کے لیے فکر مند ہے انھوں نے فوری طور پر اسپتال سے باہر آنے کی خواہش ظاہر کی، وہ کافی چہک رہے تھے، ہم نے دوپہر کے بعد تھوڑا مذاق بھی کیا، میں نے ان کو بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں صرف ان کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں، انھوں نے مجھ سے کرکٹ کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے کہا کہ دوست تمھیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے میں کچھ وقت لگے گا۔یاد رہے کہ رائیڈر کو گذشتہ روز وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا وہ بغیر کسی مصنوعی ذریعے کے اب خود ہی سانس لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں