ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو بھی شکست دیدی
لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی
پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دیدی۔
دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دیدی ہے، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 179 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور سنیل نارائن نے کیا، لاہور قلندرز کی اوپننگ شراکت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور پہلی وکٹ 32 رنز پر گرگئی جب کہ کچھ ہی دیر بعد برنڈن مک کولم بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
برنڈن مک کولم کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان اور عمر اکمل نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑہایا تاہم عمر اکمل 31 رنز بنانے کے بعد 105 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان نے 49 رنز بنائے اور پولارڈ کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ سہیل اختر نے 21 رنز بنائے اور 133 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 49، عمر اکمل نے 31 اور سنیل نارائن نے 26 رنز بنائے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز انتہائی پراعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور 88 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے صہیب مقصود صرف 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی
کمار سنگاکارا نے ایک بار پھر شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی، سنگاکارا نے 44 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، کپتان شعیب ملک نے بھی 28 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے اور نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ آغاز ہوا تھا جس کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے دی تھی۔