سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کی خوش فہمی دور کردی
واحد ٹوئنٹی20 میں میزبان ٹیم 17رنز سے فتحیاب، کوشل پریرا کے 64رنز نمایاں.
سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کی خوش فہمی ہوا کردی، واحد ٹوئنٹی 20 میچ 17 رنز سے جیت لیا۔
199 رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والی بنگلہ دیشی ٹیم 7 وکٹوں پر 181 رنز بنا پائی، محمد اشرفل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انجیلو میتھیوز اور تشارا پریرا نے دودو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے 5 وکٹ پر 198 رنز بنائے، کوشل پریرا 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے واحد ٹوئنٹی 20 میں بھی فتح کے خواب دیکھنا شروع کردیے تھے مگر ان کی یہ خوش فہمی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میزبان سائیڈ نے ختم کردی۔
199 رنز ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں نے بنگال ٹائیگرز کا سفر دشوار کیا، اوپنر شمس الرحمان کو میتھیوز نے کھاتہ تک نہیں کھولنے دیا، جہورالاسلام بھی گیارہ رنز بناکر ان کا شکار ہوگئے، اشرفل نے پریرا کی وکٹ پر ایل بی ڈبلیو ہونے سے قبل 43 رنز بنائے۔ کپتان مشفیق الرحیم نے 39 اور محمود اللہ نے 31 رنز بناکر ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی کوشش کی جوکہ ناکافی ثابت ہوئی، مشفیق کو سینا نائیکے نے ایرنگا کی مدد سے قابو کیا جبکہ محمود رن آئوٹ ہوئے، مومن الحق 26 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔
قبل ازیں سری لنکا نے 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے، دلشان موناویرا 5 رنز پر سوہاگ غازی کی وکٹ بنے، کپتان دنیش چندیمل 9 رنز پر عبدالرزاق کی گیند پر جہور کا کیچ بن گئے، لاہیرو تھریمانے(5) رن آئوٹ ہوئے، کوشل پریرا نے 44 گیندوں پر 64 رنز بنائے، انھیں محمود نے کاٹ بی ہائنڈ کرایا۔ جیون مینڈس کو 37 رنز پر روبیل حسین نے بولڈ کیا، میتھیوز30 اور تشارا پریرا 22 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، مہمان سائیڈ نے 26 رنز ایکسٹراز کی صورت میں عطیہ کیے۔میزبان اوپنر کوشل پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔