اے سی سی ٹی 20 کپ ناقابل شکست یو اے ای کی سیمی فائنل میں رسائی
آخری لیگ میچ میں بحرین کو 114رنز سے ٹھکانے لگادیا، کل فائنل فور میں نیپال سے ٹاکرا ہوگا.
ISLAMABAD:
ایشین کرکٹ کونسل ٹوئنٹی 20 کپ میں یواے ای نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
خلیجی سائیڈ نے چوتھے اور آخری لیگ میچ میں بحرین کو 114رنز سے ٹھکانے لگایا، کویت کو 4وکٹ سے مات دینے والے افغانستان نے اسی گروپ سے دوسری پوزیشن لیکر فائنل فور میں جگہ بنائی، نیپال نے سنگاپور کو 121رنز کے بھاری مارجن سے روند کر ناک آئوٹ مرحلے میں نشست پائی، منگل کو شیڈول سیمی فائنلز میں افغانستان کی ٹیم ہانگ کانگ سے ٹکرائے گی جبکہ اسی دن فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ یواے ای اور نیپال کے درمیان ہوگا۔فائنل اور تیسری پوزیشنز کے میچز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ٹوئنٹی 20 کپ میں اتوار کو اختتامی لیگ میچزمیں یواے ای نے بحرین کو 114رنز سے ہرادیا،متحدہ عرب امارات نے5وکٹ پر 226 رنز جوڑے، افتتاحی کھلاڑی عبدالشکور84 نے ٹیم کے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی، محمد اعظم47 ناٹ آئوٹ اور روہان مصطفیٰ نے 35رنز بناکر حصہ ڈالا، امجد جاوید کے 22رنز بھی نمایاں رہے، حریف بولرز نے ایکسٹراز کی صورت 25رنز کا عطیہ بھی فراہم کیا، بحرین کی ٹیم 8 وکٹ پر 112رنز بناسکی، ارشد لطیف19 اور ہردیپ سنگھ16رنز بناپائے،عادل نے 2 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔گروپ کے دوسرے مقابلے میں افغانستان نے کویت کو 4وکٹ سے شکست دے دی۔
خلیجی سائیڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2اوورزمیں 133رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اوپنر یاسر ادریس نے سب سے زیادہ 64رنز بنائے، انھوں نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے، علی ظہیر20رنز بناکر دہرے ہندسے میں انفرادی اسکور پہنچانے والے دوسرے بیٹسمین بنے، ہارون شاہد نے 16رنز ناٹ آئوٹ بنائے، محمد نسیم باراس اور سمیع اللہ شنواری نے 3،3 جبکہ محمد نبی اور آفتاب عالم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا،افغانستان نے 5 بالز قبل 6وکٹ پر 136رنز بنالیے، اوپنرز کریم صادق 42 اور فضل رحمان24رنز کے درمیان 65 کی شراکت بنی۔
نجیب اللہ زدران 26 اور گلبدین نائب17رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہارون شاہد اور عظمت اللہ نذیر نے 2،2وکٹیں لیں۔گروپ 'اے ' میچز میں نیپال نے سنگاپور کو 121رنز کے بھاری مارجن سے روند دیا، نیپال نے مقررہ اوورز میں 2وکٹ پر 210رنز اسکور بورڈ پرسجائے، بنود بھنڈاری54 اور پارس کھاڈکا44رنز بناکر نمایاں رہے،اینش پارام نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، سنگاپور کی ٹیم 15.1اوورز میں 89 پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سعد جنجوعہ20 اور امجد محبوب16رنز بناکر کچھ مزاحمت پیش کرپائے، بسنتاریگمی نے17رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، شکتی گوچان نے 2وکٹوں کے لیے 13رنز دیے۔
ملائیشیا نے مالدیپ کو 8 وکٹ سے مات دے دی،ناکام سائیڈ پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 85رنز پر ہمت ہارگئی،کپتان عبداللہ شاہدکے 27رنز سب سے زیادہ ثابت ہوئے، خضر حیات درانی نے 3 جبکہ عبدالراشد اور نذیرالرحمان نے 2،2 وکٹیں لیں، ملائیشیا نے اوپنر حماد اللہ خان کے صفر پر آئوٹ ہوجانے کے باوجود 11.2 اوورز میں 2وکٹ پر 88رنز بناکر آسان فتح کو گلے لگالیا، احمد فیض نے 46 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فیض ابوالحسن نے 24رنز بنانے کے لیے 21 گیندوں کا سامنا کیا۔