پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا
پی ایس بی کی عبوری کمیٹی نے فیڈریشن پر ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کرلیا.
لاہور:
فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی عائد کیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس بی کی عبوری کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر کے ایڈ ہاک کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کرلیا جس کے تحت پی ایف ایف کے اختیارات سلب کر کے چیئرمین کا تقرر کرتے ہوئے ارکان کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی،معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے 5 امیدواروں میں سے 3 ناموں کی حتمی چنائو کے لیے منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری کمیٹی پی او اے کی علمبردار پی ایف ایف میں نئے انتخابات کی خواہاں مگر بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے، تاہم گرین سگنل ملتے ہی فیڈریشن کے خلاف اقدام اٹھالیا جائے گا، واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا پہلے ہی عندیہ دے چکی ہے کہ فٹبال فیڈریشن پر حکومتی اثر اندازی پر پاکستان کے خلاف پابندی عائد کر دی جائے گی، دوسری جانب کھیلوں کی عالمی تنظیم آئی او سی پہلے ہی ملک میں کھیلوں کے معاملات میں حکومتی ادارے اور شخصیات کے دبائو پرانتباہ جاری کر چکی ہے۔