عدالتی احکامات وزیراعظم سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینگے

سندھ کے دورے کے بعد پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

سندھ کے دورے کے بعد پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔ فوٹو اے ایف پی

QUETTA:
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے توہین عدالت قانون اور این آر او عملدرآمد کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد موجودہ حالات پر سیاسی قوتوں کو ا عتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں وہ سندھ کا دورہ کرینگے۔


ذمے دار ذرائع کے مطابق این آر او عمل درآمد کیس میں وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونیکے بعد وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جمعرات سے سندھ کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپنے دو روزے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان اسٹیل ملز اور تھرکول فیلڈ کا بھی دورہ کرینگے جبکہ تھر میں وہ عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سندھ کے دورے کے بعد پنجاب کا بھی دورہ کریں گے جس کے بعد وہ دیگر صوبوں کی طرف رخ کریں گے اور سیاسی قوتوں سے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ موجودہ حالات میں وہ تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرسکیں جبکہ پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں بھی وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنی حکمت عملی سے انھیں آگاہ کردیا تھا جس پر صدر زرداری نے انھیں گرین سگنل دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story