سندھ میں کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی نوٹیفکیشن جاری

پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی


Staff Reporter February 24, 2018
پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: محکمہ داخلہ سندھ نے کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی عائد کردی تاہم پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز حکام نے سفارش کی تھی کہ کھلونا پستولوں پر پابندی ختم ہو گئی ہے لہٰذا اس پر پابندی عائد کی جائے جبکہ اس کے استعمال سے بچوں پر منفی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں جس پرمحکمہ داخلہ نے فوری طور پر کھلونا پستول کی تیاری، درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں