ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک کی پہلی سویلین فلائٹ سرجن کا اعزاز حاصل کر لیا

اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور خاص طور پر اپنے مرحوم والد کو دیتی ہوں، مصباح


خبر ایجنسی February 24, 2018
اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور خاص طور پر اپنے مرحوم والد کو دیتی ہوں، مصباح ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک کی پہلی سویلین فلائٹ سرجن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈاکٹر مصباح نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایرومیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ائر فورسز سے ایوی ایشن میڈیسن میں پرائمری اور پھر ایڈوانس کورس میں ڈپلومہ حاصل کیا جس کے بعد ڈاکٹر مصباح صرف صوبے میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پہلی سویلین فلائٹ سرجن بن گئیں۔ فلائٹ سرجن کا کام عام ڈاکٹروں کی نسبت مشکل ہے اور شروع شروع میں فیلڈ میں جاتے وقت وہ گھبرا جاتی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور خاص طور پر اپنے مرحوم والد کو دیتی ہیں، جن کی دعاوں اور تعاون کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں