عائشہ گلالئی کا اپنی جماعت پی ٹی آئی گلالئی بنانے کا اعلان

قوم کے مسائل سے سیاستدانوں کا کوئی لینا دینا نہیں، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوں، عوام بھی عدلیہ کے ساتھ ہیں، عائشہ گلالئی

قوم کے مسائل سے سیاستدانوں کا کوئی لینا دینا نہیں، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوں، عوام بھی عدلیہ کے ساتھ ہیں، عائشہ گلالئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے ملک میں صدارتی نظام کے لیے جدوجہد شروع کرنے کا ایجنڈا پیش کر دیا اور کہا کہ قوم کے مسائل سے سیاستدانوں کا کوئی لینا دینا نہیں، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوں، عوام بھی عدلیہ کے ساتھ ہیں۔


عائشہ گلالگئی نے کہا کہ نواز شریف شیخ مجیب الرحمن بن رہے ہیں، نواز شریف کرپشن کے دفاع میں لوگوں کو لڑا رہے ہیں، انھوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ جو عدلیہ کو گالیاں دے اسے جیل میں ڈال دیں، انھوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدرآصف علی زرداری اور عمران خان کو زائد المیعاد رہنما قرار دیا اورکہا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں سرمایہ داروںکو ٹکٹ دیے، تحریک انصاف میں کرپٹ لوگ آ رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنا غداری ہے اور نواز شریف عمران خان سے بھی زیادہ خطرناک شخص ہیں، انھوں نے کہا کہ پرویزخٹک صوبے کا ڈان ہے۔

 
Load Next Story