ایفی ڈرین کیسای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست خارج

سیکریٹری داخلہ اہم اجلاس میں شرکت کی وجہ سے حاضرنہ ہوسکے،سماعت آج پھرہوگی


Numainda Express August 09, 2012
سیکریٹری داخلہ اہم اجلاس میں شرکت کی وجہ سے حاضرنہ ہوسکے،سماعت آج پھرہوگی

عدالت عظمیٰ نے ایفی ڈرین کیس میںعلی موسیٰ گیلانی اورمخدوم شہاب الدین سمیت14افرادکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست واپس لینے پرخارج کردی اوراے این ایف کو ہدایت کی ہے کہ اس مقصدکیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

گزشتہ روزعدالت نے سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبرکی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ایک اہلکار پر دبائوڈالنے کے الزام کاتحریری جواب جمع نہ کرنے کاسخت نوٹس لیااور ڈپٹی اٹارنی جنرل کوان سے رابطہ کرنے کیلیے کہا گیا،بریگیڈیئرفہیم نے عدالت کو بتایا کہ درخواست کے باوجودوزارات داخلہ نے ان افرادکے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا،ایک ملزم توقیرعلی خان دبئی بھاگ چکے ہیں باقی افرادبھی ملک سے نکل جائیںگے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ بعدمیںان افرادکولانے کیلیے انٹر پول سے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے بہترہے کہ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جائیں ۔جسٹس طارق پرویز نے کہاکہ اس کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایاکہ سیکریٹری داخلہ اہم میٹنگ میںہیںاس لیے پیش نہیں ہو سکے ۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں