ویسٹ انڈیز سے سیریز لاہور میں انعقاد کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

معاوضے میں اضافے کے خواہاں کیربییئن بورڈ نے حتمی تصدیق نہیں کی، فیصلہ جلد متوقع


Sports Reporter February 24, 2018
معاوضے میں اضافے کے خواہاں کیربییئن بورڈ نے حتمی تصدیق نہیں کی، فیصلہ جلد متوقع۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکھٹائی میں پڑجانے کا خدشہ ہے جب کہ معاوضے میں اضافے کے خواہاں کیریبیئن بورڈ نے ابھی تک حتمی تصدیق نہیں کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین مسلسل 5سال سیریز کھیلنے کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی، بعدازاں چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 سیریز ممکن نہیں ہوسکیں گی، تاہم کیریبیئنز رواں سال مارچ میں 3میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے لاہور آئیں گے، جواب میں پاکستان ٹیم امریکا میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کے دوران لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم متعدد میٹنگز کے باوجود ابھی تک میچز کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ پاکستان سے چند روز قبل زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کیلیے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے،لاہور میں میچز منسوخ ہونے پراگست میں امریکا میں شیڈول سہ ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائے گا کیونکہ پی سی بی نے وہاں ہونے والے7 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے میزبان ویسٹ انڈین بورڈ سے اپنا حصہ بھی مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں متوقع ہے،فی الحال کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |