سائنسدانوں کا کارنامہ مقامی بیج سے پاکستان مکئی میں خودکفیل

پاکستانی بیج درآمدی سے سستا اور معیاری ہے جس سے پیداوار کوکئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔

پاکستانی بیج درآمدی سے سستا اور معیاری ہے جس سے پیداوار کوکئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو زرعی خود کفالت سے ہمکنار کرنے میں پاکستانی سائنسدانوں اور ملکی کمپنیوں نے ملٹی نیشنل اور غیر ملکی فرمز پر پہلی مرتبہ سبقت حاصل کرتے ہوئے مکئی کے شعبے میں خود کفالتی پیداوار حاصل کرنے کیلیے تجربات میں 100فیصد کامیابی حاصل کر لی۔

زرعی سائنسدان اور سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ترجمان شفیق الرحمن نے ایگریکلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقامی وسائل سے اعلیٰ کوالٹی کا بیج تیار ہورہا ہے، پاکستان میں مکئی کی پیداوار61 لاکھ سالانہ سے تجاوزکر گئی ہے اور مستقبل میں مقامی بیج سے پیداوار میں 100 تا300 فیصد اضافہ ممکن ہے، پاکستانی بیج درآمدی سے سستا اور معیاری ہے جس سے پیداوار کوکئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ گندم اور چاول کے بعد مکئی تیسری بڑی فصل ہے جس کی ملکی پیداوار کا 85 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے جبکہ 13 لاکھ 34 ہزار ہیکٹر پر زیرکاشت فصل کا ملکی مجموعی پیداوار میں 0.5 فیصد حصہ ہے۔

 
Load Next Story