چچی کے قاتل بھتیجے کو عدالت نے سزائے موت سنادی

ناصر نے چچی رشیدہ سے بیٹے کے لیے بھتیجی کا رشتہ مانگا انکار پرگولی مارکرقتل کردیا


Staff Reporter February 24, 2018
چشم دید 3 گواہوں نے مجرم کو شناخت کیاتھا،استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ فوٹو؛ فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شازیہ آصف نے بھتیجے کے ہاتھوں چچی کے قتل کے جرم میں مجرم کو موت کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شازیہ آصف نے چاکیواڑہ میں بھتیجے کے ہاتھوں چچی کے قتل کے جرم میں مجرم ناصر خان کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی جب کہ عدالت مجرم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق مجرم نے اپنی چچی رشیدہ بی بی سے اپنے بیٹے کے لیے بھتیجی کا رشتہ مانگا تھا تاہم مقتولہ نے رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا مجرم ناصر خان نے 2010 میں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کی رہائشی اپنی چچی رشیدہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دوران سماعت چشم دید گواہ اس کی بھتیجی اور 2 پڑوسیوں نے مجرم کو شناخت کیا اور اپنے بیان میں مجرم قرار دیا، میڈیکل رپورٹ ایم ایل او کے بیان نے استغاثہ کی جرم ثابت کرنے مدد کی واقعے کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں