امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولیابی کا کام مکمل

امیدواروں کو اپنے کوائف کی اسکروٹنی کیلیے ریٹرننگ افسران کے سامنے خود پیش ہونا ہوگا۔


Staff Reporter April 01, 2013
الیکشن کمیشن کے آفس میں مختلف جماعتوں کی خواتین انتخابی فارم جمع کرانے کے لیے اپنی باری کاانتظارکررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

الیکشن 2013 میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولیابی کا کام اتوار کو مکمل ہوگیا ہے اور پیر سے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل شروع ہورہا ہے جو 7اپریل تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل یکم اپریل (پیر) کو ہوگا، انھوں نے مختلف قومی وصوبائی سمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے کاغذات کی اسکروٹنی بھی پیر کو ہوگی، سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کی اسکروٹنی 6 اپریل کو ہوگی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور دیگر امیدواروں کے کوائف کی اسکروٹنی 3 اپریل کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل 7اپریل تک جاری رہے گا ، واضح رہے کہ امیدواروں کو اپنے کوائف کی اسکروٹنی کیلیے ریٹرننگ افسران کے سامنے خود پیش ہونا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں