ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری سے سردی میں اضافہ
ہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث موسم ایک بارپھر سرد ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور، سرگودھا، مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش جب کہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چیچہ وطنی اور گردونواح میں رات بھر سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش کے باعث کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
مانسہرہ، شوگران، ناران، جھیل سیف الملوک، لولو سر، دودی پت سر، اور مضافات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر برف باری کی وجہ سے کاغان تا ناران اور ناران تا بابو سر ٹاپ تک کے تمام رابطہ روڈ بند ہوگئے ہیں۔
میرپور آزاد کشمیر، مظفرآباد وگردونواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، خان پور میں گرج چمک کیساتھ بارش شروع ہوچکی ہے اور بارش شروع ہوتے ہی حسب معمول بجلی چلی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پشاور، لاہور، چار سدہ ، ڈی آئی خان میں بھی رات گئے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
سرگودھا اور نواحی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث مریم نواز کے لیے تیار کیا گیا جلسہ گاہ گیلا ہو گیا۔ مریم نواز نے آج کمپنی باغ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرناتھا، پنڈال بارش میں بھیگ جانے کے باعث ن لیگی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو کنونشن جلسہ گاہ کی جگہ کسی بڑے ہال میں منعقد کیا جائے گا۔