
لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ ساڑھے 9 برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اور ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن میں زرداریوں، مداریوں اور کھلاڑیوں کو شکست ہوگی
شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں بھی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کو آنکھوں پر بٹھایا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔