شارع فیصل کراچی میں نوجوان کی کھلے عام فائرنگ

میرا نام عدنان پاشا ہے کس میں ہمت ہے کہ مجھے گرفتار کرے، نشے میں دھت نوجوان کا چیلنج


ویب ڈیسک February 24, 2018
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لے لیا فوٹو: فائل

نشے میں دھت نوجوان کی شہر کی اہم ترین شاہراہ پر کھلے عام فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ایک نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک شخص شہر کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر کھڑے ہوکر پہلے اپنا نام عدنان پاشا بتاتا ہے اور انتظامیہ کو چیلنج کرتے ہوئے فائرنگ کرتا ہے، فائرنگ کے دوران اس کا کہنا ہے کہ کس میں ہمت ہے کہ اسے پکڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان رینٹ اے کار کے پیشے سے منسلک ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کراچی شرقی کو ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے بھی متعلقہ پولیس افسران کو شہری کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں