بلوچستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک 11 گرفتار

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ، شیرازئی، سبی اور کاہان کے علاقوں میں کئے گئے، آئی ایس پی آر

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ، شیرازئی، سبی اور کاہان کے علاقوں میں کئے گئے، آئی ایس پی آر : فوٹو : فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 کو گرفتار کرلیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق ملک بھر میں جاری رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ، شیرازئی، سبی اور کاہان کے علاقوں میں کئے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گردی ہلاک جب کہ 11 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز اور مائنز سمیت اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
Load Next Story