ہارنے کا خوف پختونخوا کے متعدد سیاستدان کئی حلقوں سے امیدوار

فضل الرحمن،امیرمقام 3،3 حلقوں، جھگڑا، سکندر شیرپائو2،2حلقوں سے امیدوارہیں.


Fida Muhammad Adeel April 01, 2013
2 یا3 حلقوں میں توجہ بٹ گئی تو بعض امیدواروں کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں،ذرائع. فوٹو: فائل

الیکشن 2013ء میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماایک سے زیادہ حلقوںپر قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

تاہم ہرضلع اورحلقے میںبننے والی پوزیشن ماضی کے الیکشنوںسے خاصی مختلف ہے جسکی وجہ سے دواورتین کشتیوںمیںسوارہیوی ویٹ سیاستدانوں کو کامیابی کیلیے سخت محنت کی ضرورت ہے جبکہ بعض حلقوں پرایسے سیاستدانوں کیلیے کامیابی ان کے سیاسی کیرئیرکیلیے زندگی اورموت کامسئلہ ہے،ایک حلقے پربھرپور توجہ دینے کے بجائے دویاتین حلقوں میں اپنی توجہ تقسیم کرکے خودکومقبول لیڈر ثابت کرنے کے چکر میںبعض امیدواروںکولینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔

8

ان میں مولانافضل الرحمن اورانجینئرامیرمقام سرفہرست ہیںجوبیک وقت3 حلقوں سے الیکشن لڑینگے،ن لیگ کے رہنمااقبال ظفرجھگڑاحلقہ این اے تھری اورپی کے ون دونوںکشتیوںمیںسوارہیں، سکندرشیرپائواین اے7 چارسدہ سے اسفندیار ولی خان کے مقابلے میںاترینگے، ساتھ ہی پی کے 21 سے بھی امیدوارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں