ن لیگ اور پی پی دونوں نے سلیم سیف اللہ کی حمایت کردی فضل الرحمن سے مقابلہ کرینگے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق اورجماعت اسلامی نے بھی سلیم سیف اللہ کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔


Malik Manzoor Ahmed April 01, 2013
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق اورجماعت اسلامی نے بھی سلیم سیف اللہ کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔ فوٹو:فائل

دوروایتی حریف جماعتوں مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی نے لکی مروت حلقہ این اے27سے سابق وفاقی وزراء اورمسلم لیگ(ق) ہم خیال کے سربراہ سلیم سیف اللہ خان کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہ کرنے کااصولی فیصلہ کرلیاہے۔

سلیم سیف اللہ خان آزاد امیدوارکی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ملک بھرسے سلیم اللہ خان واحد ایسے امیدوارہیں جومسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوارہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق اورجماعت اسلامی نے بھی سلیم سیف اللہ کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔ این اے27 سے مولانافضل الرحمن سلیم سیف اللہ کے مد مقابل امیدوار ہیں۔سلیم سیف اللہ خان نے ''ایکسپریس''کے استفسارپربتایاکہ میرے مدمقابل امیدوارجے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن انتخابی مہم میں سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |