پٹرول کے نرخ میں 188 روپے کے بجائے صرف 77 پیسے فی لیٹر کمی اوگرا کی سفارش پر ریلیف نہیں دیا گیا

لائٹ ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا، شہریوں کو مٹی کاتیل ایک روپے 64 پیسے فی لیٹرسستا ملے گا، نوٹیفکیشن جاری


قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ،کوئی فرق نہیں پڑے گا،جیسے قیمتیں بڑھائی تھیں ویسے ہی کم کی جائیں،شہریوں کاردعمل۔ فوٹو: فائل

تیزی سے بڑھنے والی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 77 پیسے سے پونے2 روپے تک کی معمولی کمی کردی گئی ہے۔

پٹرول 77پیسے،ڈیزل 62 پیسے فی لیٹر اور مٹی کاتیل ایک روپے 64 پیسے سستا ہوگیا، اس حوالے سے اتوارکوآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ ادھرشہریوں نے قیمتوں میں حالیہ کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 77 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 102روپے 30پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 62 پیسے سستاکیاگیا جو اب 108روپے 59 پیسے فی لیٹر کے حساب سے ملے گا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 93روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کاتیل شہریوں کو ایک روپے 64 پیسے ستا ملے گا جس کی قیمت 98روپے 26 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کااطلاق اتواراورپیرکی درمیانی شب 12بجے سے ہوگیاہے۔دوسر ی جانب شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ جس شرح سے قیمتوں میں اضافہ کیاگیا، اسی شرح سے کمی بھی کی جائے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم رہی ہیں ۔

3

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کاعا م شہریوں پرکوئی خاص فرق پڑے گانہ ہی اس سے کرائے کم ہوں گے۔لوگوں کا کہنا تھاکہ جب پٹرول اورڈیزل مہنگاکرنے کی بات آئے تو2،4اور5 روپے سے کم قیمت نہیں بڑھتی لیکن سستاکرتے وقت پیسوں کے حساب سے کمی کی جاتی ہے۔ آن لائن کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے مطابق صارفین کو مکمل ریلیف نہیں دیا۔ پٹرول کی قیمت ایک روپے 80 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 45پیسے، مٹی کا تیل 4روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4روپے 93پیسے فی لیٹر کم کرنے کی تجاویز دی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |