جیون آسان من پسند نام اور شبیہ والے توس کریں ناشتے کا مزہ دوبالا
’اسمارٹ ڈیوائس‘ سے یہ تصور لیا جاتا ہے کہ اس شے یا آلے میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کسی نہ کسی صورت میں کارفرما ہے
NEW DELHI:
توس سینکنے والی مشین (ٹوسٹر) گھروں میں عام استعمال ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ جہاں ہر شے جدت اختیار کررہی ہے وہیں اب ٹوسٹر میں توس سینکنا بھی ایک غیر دل چسپ کام نہیں رہا۔ اب ایسا ٹوسٹر بنالیا گیا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ خوب لطف اندوز ہوں گے۔
اس جدید ٹوسٹر کی مدد سے آپ ڈبل روٹی کے سادہ ٹکڑے پر من پسند نام ، شبیہہ یا نقش و نگار بناسکتے ہیں۔ ناشتے میں جو توس آپ کھائیں گے اس پر آپ کا من پسند نام یا شبیہ بنی ہوگی تو آپ کو یک گونہ لطف محسوس ہوگا۔ اگر توس پر اپنے دشمن کا نام لکھ کر کھائیں تو آپ کے معاندانہ جذبات کو یقیناً تسکین ملے گی! درج بالا تفصیل سے آپ یہ مت سمجھ لیجیے گا کہ ٹوسٹر کے ساتھ کوئی مخصوص قسم کا قلم یا اوزار ملے گا جس کے ذریعے آپ توس پر نام وغیرہ لکھیں گے اور پھر اسے ٹوسٹر میں رکھ کر سینک لیں گے۔ یہ اسمارٹ ڈیوائسز کا دور ہے۔ ہر شے بڑی تیزی سے اسمارٹ ہوتی جارہی ہے ۔ تو جناب، ٹوسٹر بھی اسمارٹ ہوگیا ہے۔
'اسمارٹ ڈیوائس' سے یہ تصور لیا جاتا ہے کہ اس شے یا آلے میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کسی نہ کسی صورت میں کارفرما ہے۔ یہی معاملہ اس ٹوسٹر کے ساتھ بھی ہے۔ یہ مشین ایک ایپ کے تحت کام کرتی ہے۔ اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کی گئی اس ایپ میں آپ وہ نام یا شبیہہ یا ڈیزائن بنائیں گے جو توس پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کی جانب سے اجازت ملتے ہی ٹوسٹر مصروف کار ہوجائے گا، اور جب سینکا ہوا توس ٹوسٹر سے اُچھل کر باہر آئے گا تو اس پر وہ نام یا شبیہہ بنی ہوئی ہوگی۔توس کو سینک کر اس پر حسب ہدایت نام یا شبیہ وغیرہ اُبھارنے کے ساتھ ساتھ ایپ آپ کو یہ منتخب کرنے کا اختیار بھی دیتی ہے کہ توس کو کتنا سینکا جائے۔