طالبان نے قطر میں حامد کرزئی کیساتھ مذاکرات سے انکار کردیا
شیخ حماد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات میں طالبان دفتر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات
افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے اتوارکودوحہ میںقطرکے امیرشیخ حمادبن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی اورطالبان سے امن مذاکرات کے آغازکیلیے قطر میں طالبان کا دفتر کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
قطرکی سرکاری خبرایجنسی کیو این اے نے بتایاکہ ہے کہ صدر کرزئی نے قطر کے امیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ دریں اثناء افغان صدر نے قطر کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور افغانستان میں سرمایہ کاری کیلیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایاکہ قطر میں طالبان دفتر کے قیام کا کرزئی سے کوئی تعلق نہیں، یہ طالبان اور قطری حکومت کے درمیان معاملہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ قطر میںموجود ہمارے نمائندے صدرکرزئی سے ملاقات یا بات چیت نہیں کرینگے۔ ذبیح اﷲ مجاہد ایک درجن کے قریب سیاسی ممبران کیساتھ گزشتہ ایک سال سے قطرمیںاپنے اہلِ خانہ کیساتھ مقیم ہیں لیکن افغان طالبان نے اب تک اپنے دفترکے باقاعدہ آغازکی تصدیق نہیں کی۔صدرکرزئی کے قریبی ساتھی کے مطابق دوحہ میں طالبان کے دفترکے قیام میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔