پرویز مشرف آج اسلام آباد پہنچیں گےخطرے کی وارننگ جاری

کالعدم تحریک طالبان نے سابق صدرپر حملے کیلیے 2 خاتون خود کش بمبار تیار کر لی ہیں


News Agencies April 01, 2013
کراچی یا اسلام آباد میں حملے کا خدشہ، 7 دیگر خود کش حملہ آور بھی روانہ کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

QUETTA: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف آج( پیر کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔

سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کی مبینہ اطلاع پر خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ آن لائن کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف وفاقی دارالحکومت میں ایک بجے ایئر پورٹ پہنچیں گے اور اپنے قیام کے دوران انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔پارٹی کارکنوں کوبھرپور استقبال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

16

ثنا نیوز نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر کی اسلام آباد آمد پر خطر ے کی وارننگ جاری کر دی ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کی سفارش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کے لیے 2 خاتون خود کش بمبار تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ کراچی یا اسلام آباد میں کیا جا سکتا ہے۔ ٹی ٹی پی نے ملک کے مختلف حصوں میں 7 دیگر خود کش حملہ آور بھی روانہ کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں