کے فور منصوبے کا پانی کراچی کو ملتا دکھائی نہیں دے رہا واٹر کمیشن
جس طرح منصوبے میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں معاملہ ٹھیک نہیں لگ رہا، کمیشن سربراہ
واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے گریٹر کراچی سیوریج منصوبے سے متعلق سیکریٹری خزانہ اور وفاقی سیکریٹری پلاننگ کمیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا آپ لوگوں نے کراچی کو تباہ کردیا، کراچی میں سیوریج نظام موجود نہیں تو بلند عمارتیں بنانے کی اجازت کیوں دے رہے ہیں، ڈی جی ایس بی سے اے کی سرزنش، شہر میں پینے کا پانی نہیں ہے اور ہر طرف 20،20 منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں، کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلی۔
70 سے زائد فیکٹری مالکان کمیشن کے روبرو پیش، فیکٹریوں کے معائنے میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم ،حیدرآباد میں بھی دھڑا دھڑ بلند عمارتیں بن رہی ہیں کیا حیدر آباد کا کوئی ماسٹر پلان ہے حیدرآباد کا بیڑا بھی غرق کیا جارہا ہے، کراچی کی سڑکوں پر اب بھی کچرا جلایا جا رہا ہے، شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے تھانیدار سیکریٹری داخلہ کی بات نہیں سنتے تو آئی جی سندھ کو بلائیں گے، ملیر ندی پر رینجرز کی نفری نہیں آتی ندی سے ریتی بجری کی چوری جاری ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ میں انکشاف، یقینی بنائیں کہ آئندہ رینجرز ملیر ندی سے غائب نہ ہو اگر رینجرز اہلکار وہاں نہ پائے گئے تو سخت کارروائی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹر کمیشن کا اجلاس ہوا واٹر کمیشن کی کارروائی شروع ہوئی تو مجسٹریٹس کو فیکٹریوں میں داخلے سے روکنے کا معاملہ زیر غور آیا 70 سے زائد فیکٹریوں کے مالکان کمیشن کے روبرو پیش ہوئے کمیشن نے سخت اظہار برہمی کیا فیکٹری مالکان کے وکلا نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن سیپا کے حکام نے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا وکلا نے استدعا کی ہم غیر مشروط معافی مانگتے ہیں جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کمیشن ان فیکٹریوں کے خلاف کرمنل کارروائی کرے گی۔
کمیشن نے پاک عرب ریفائنری کے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ کیا یہ فیکڑیاں قانون کے دائرے میں نہیں آتیں سیپا حکام نے کہا کہ ان فیکٹریوں کے مالکان نے ہمیں فیکٹریوں میں داخل نہیں ہونے دیا ان فیکٹریوں کا فضلہ نالے میں جاتا ہے 77 فیکٹریوں میں سے کل 12 فیکٹریوں کا دورہ کیا 12 میں سے 6 فیکٹریوں نے اندر داخل نہیں ہونے دیا ایس ایس پی غربی عدالت میں پیش ہوئے کمیشن نے تمام فیکٹریوں کا پولیس نفری کے ساتھ معائنہ کرنے کا حکم دے دیا کمیشن نے حکم دیا کہ جو فیکڑی معائنے میں رکاوٹ بنے کارروائی کریں کمیشن نے6 فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا فیکٹری مالکان نے معائنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کی کمیشن کو یقین دہانی کرائی فیکٹری مالکان نے کہا کہ فیکٹری منیجرز کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں ۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ مقدمات ختم کرنے کا اختیار کمیشن کو نہیں ہے کمیشن نے تنبیہ کی اگر ان 6 فیکٹریوں نے اگلی بار بھی مزاحمت کی تو سخت کارروائی کریں گے فیکٹری مالکان نے کہا کہ ہم نے مجسٹریٹس کو داخلے سے منع نہیں کیا فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے کمیشن کو فیکٹری مالکان کے وکلا نے بتایا کہ کمیشن کے نام پر پولیس اور سیپا حکام ہراساں کررہے ہیں فیکٹری مالکان نے کہا کہ ہمارے نام اخبارات میں شایع کرادیے گئے ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا واٹر کمیشن کے روبرو فیکٹری مالکان نے کہا کہ فیکٹریوں کے معائنے کے لیے ضابطہ اخلاق بنایا جائے پولیس اور سیپا حکام کو ہراساں کرنے سے روکا جائے فیکٹری مالکان نے کہا کہ سائٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو معائنے میں شامل کیا جائے ۔
کمیشن نے تمام فیکڑی مالکان کو جاری نوٹس نمٹا دیے کمیشن نے پولیس اور سیپا حکام کو فیکٹری مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا واٹرکمیشن میں ٹاؤن پلاننگ سے متعلق دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی کمیشن کے سامنے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ حیدرآباد عارف میمن پیش ہوئے سیکریٹری بلدیات نے عارف میمن کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کمیشن کو حیرت زدہ کردیا اور کہا کہ عارف میمن 2 سال پہلے رٹائرڈ ہوچکے ہیں جس پر عارف میمن نے کہا کہ نہیں میں 3 مارچ 2018 کو رٹائرڈ ہوں گا 17 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ تنخواہ نہیں دے رہی کمیشن نے عارف میمن سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پیدائشی دستاویزات میں ردوبدل کی کمیشن نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ حیدرآباد میں کوئی پلاننگ ہوتی ہے۔
دھڑا دھڑ حیدر آباد میں عمارتیں بنارہے ہیں کیا حیدر آباد کا کوئی ماسٹر پلان ہے حیدرآباد کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے آپ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ حیدرآباد کا کوئی ماسٹر پلان ہے بھی یا نہیں کمیشن نے کہا کہ کیا کراچی کا ماسٹر پلان ہے کمیشن کے روبرو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر آغا مقصود پیش ہوئے کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں آج کراچی کے جو حالات ہیں یہ سب آپ لوگوں کی مہربانی سے ہے پینے کا پانی نہیں ہے شہر میں20،20 منزلہ عمارتیں بنارہے ہیں کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم قانون سے بالاتر ہو کون سا قانون ہے جس کے تحت اجازت دی جارہی ہے کمیشن نے ریماکس دیے کہ کیا آپ کو خدا کا کوئی خوف نہیں ڈی جی مقصود عباس نے کہا کہ میں 2017 مارچ کے بعد آیا کمیشن نے استفسار کیا کہ بتائیں2014 سے کتنی ہاؤسنگ اسکیمیں منظور کی گئیں کمیشن نے مقصود عباس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب پانی کی نکاسی کا نظام نہیں ہے تو عمارتیں بنانے کی اجازت کیوں دے رہے ہیں ۔
واٹرکمیشن کے سربراہ نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی، حیدرآباد کو مکمل تباہ کردیا گیا کبھی غور کیا کہ کراچی کا کوئی ماسٹر پلان نہیں 1958 میں ڈرافٹ بنا مگر آج تک ماسٹر پلان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا آپ لوگ کراچی کو تباہ کرتے جارہے ہیں کمیشن کے روبرو موجود حکام نے کہا کہ مصطفی کمال کے دور میں سٹی کونسل سے ماسٹر پلان منظور ہوا کمیشن نے مقصود عباس سے مکالمے میں کہا آپ جہاں جاتے ہیں قانون مرضی سے بدل دیتے ہیں کمیشن نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ماسڑ پلان پر عمل درآمد کرنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کی کمیشن نے کہا کہ نالوں پر تعمیرات ہوگئیں شہر تباہ کردیا گیا آپ نے اس کراچی کی شکل ہی بدل دی کمیشن نے ریمارکس دیے ایک اینٹ رکھنے پر آپ کا انسپکٹر پہنچ جاتا ہے نالوں پر تعمیرات کیسے ہوگئیں۔
یہ سب کچھ آپ لوگوں کی ناک کے نیچے ہورہا تھا کراچی کے بعد حیدرآباد کو بھی تباہ کیا جارہا ہے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنے آپ کو قانون سے بالاتر بنا رکھا ہے حکم دیں گے کہ ماسٹر پلان پر عمل تک تمام عمارتوں اور ہاؤسنگ اسکیموں پر کام روک دیا جائے کمیشن نے ریمارکس دیے آپ لوگ پلاننگ نہیں تباہی مچارہے ہیں کچے کے علاقے میں تعمیرات کیسے ہورہی ہیں جسٹس امیر ہانی مسلم نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ وسیم احمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس صوبے پر رحم کریں کمیشن نے ریمارکس دیے ایک مہربانی کریں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو مزید اختیارات دے دیں تاکہ مزید تباہی ہو ان کو یہ تک معلوم نہیں کہ جس عمارت کی تعمیر کا حکم دے رہے ہیں اس کا سیوریج کا پانی کہاں جائے گا ہاؤسنگ اسکیموں سے پرائیویٹ سیکٹر میں تباہی مچائی جارہی ہے ماسٹر پلان کے بغیر دھڑا دھڑ عمارتوں کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں وسیم احمد نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں یہ صورتحال مستقبل میں مسائل پیدا کرے گی کمیشن نے ریماکس دیے کہ کیا سندھ حکومت ان ہاؤسنگ اسکیموں کو نہیں روک سکتی ڈیولپمنٹ ہونی چاہیے مگر ایسی ترقی نہیں جو تباہی مچا دے آپ شہر تباہ کرتے جا رہے ہیں کیا۔
ہم اسی طرح دیکھتے رہیں کمیشن نے ایک ہفتے میں کراچی اور حیدرآباد کا ماسٹر پلان طلب کرلیا کمیشن نے سندھ حکومت کو تنبیہ کی ایسا نہ ہو کہ ماسٹر پلان پر عملدرآمد تک تمام منصوبوں پر کام روک دیں کمیشن سربراہ نے کراچی، حیدرآباد کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلی واٹر کمیشن کے روبرو سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدر شاہ پیش ہوئے کمیشن نے کہا کہ نکاسی آب کے کسی منصوبے پر کام نہیں ہو رہا کمیشن سربراہ نے حیدر شاہ سے استفسار کیا کہ آپ نئے سیکریٹری آئے ہیں بتائیں کیسے کام کریں گے حیدر شاہ نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ منصوبوں میں تیزی سے پیش رفت ہوگی کمیشن نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی اسکیموں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بتایا کہ اسکیموں کو مختلف درجوں میں تقسیم کرکے کام کریں گے۔
کمیشن نے استفسار کیا جرائم میں ملوث افسران عہدوں پر بیٹھے ہیں یہ تو مجرمانہ غفلت ہے اسکیمیں سالوں سے زیر التوا پڑی ہیں 5 ، 5 سال سے ٹریفک کی روانی بھی بھی متاثر ہے کمیشن نے پانی کی مختلف اسکیموںکو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حوالے کرنے کے احکام جاری کردیے اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو کمیشن نے دو ہفتے کی مہلت دیدی کمیشن نے ریمارکس میں کہا کہ 1900 آر او پلانٹس میں سے کتنے چل رہے ہیں اس کا ذمے دار کون ہے نکاسی آب سے متعلق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اسکیموں کی منتقلی کے معاملے پر کمیشن نے حکم دیا کہ طے کیا جائے کون سا محکمہ کون سی اسکیم پر کام کرے گا، واٹر کمیشن کے روبرو سوالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا معاملہ بھی زیر غورآیا جس پر سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ ہر ضلع کا کچرا ٹھکانے لگانے کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔
مشق مکمل کرکے رپورٹ پیش کردی جائے گی کمیشن کے سامنے بلوچ کالونی کے اطراف کچرا پھینکنے اور جلانے کا معاملہ اٹھایا گیا شہری نے بتایا شہر کے اندر آج بھی کچرا جلایا جا رہا ہے کمیشن میں کچرا جلانے کی وڈیوز اور تصاویر پیش کی گئیں کمیشن نے متعلقہ حکام پر شدید اظہار برہمی کیا کمیشن نے کہا کہ یہ فیلکن سوسائٹی کے رہائشی ہیں تکلیف پر یہاں آئے ہیں اگر آئندہ کچرا پھینکا گیا یا آگ لگائی گئی تو سخت کارروائی کریں گے سیکریٹری محکمہ داخلہ نے کہا کہ ایس ایچ اوز کو کچرا جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے کمیشن نے سیکرٹری داخلہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اب بھی جلایا جا رہا ہے کیا ایس ایچ او آپ کی بات نہیں سنتا اگر آئی جی سندھ کو بلانا پڑا تو بلالیں گے شہری نے بتایا کہ ہمیں سانس لینے میں دشواری ہے کمیشن نے حکم دیا کہ 15 دن میں معاملہ حل کریں ۔
ورنہ سخت کارروائی کریں گے کمیشن نے اسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق ورک پلان پیش کرنے کے لیے سیکریٹری صحت کو مہلت دیدی سیکریٹری صحت نے کہا کہ بڑے پلانٹس نہیں لگاسکتے سندھ حکومت کا پیسہ ضایع نہیں کرسکتے کمیشن نے ریمارکس دیے سندھ حکومت کا پیسہ انسانی جان سے ذیادہ اہم نہیں واٹر بورڈ نے کے فور کا ورک پلان پیش کردیا درخواست گزار شہاب اوستو نے کہا کہ کے فور کا پانی بحریہ ٹاؤن سے ہوکر کراچی آئے گا کمیشن نے استفسار کیا کہ کراچی کے شہریوں کو 260 ملین گیلن پانی میں سے کتنا پانی ملے گا ؟ کمیشن نے ریمارکس دیے کہ یہ پانی کراچی کو ملتا دکھائی نہیں دے رہا جس طرح منصوبے میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں معاملہ ٹھیک نہیں لگ رہا یہ پانی صرف کراچی کو ملنا چاہیے۔
واٹرکمیشن کے روبرو ایس تھری اور کے فور کے ورک پلان کمیشن میں پیش ہوئے حکام نے بتایا کہ ایس تھری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے دانت میں درد ہے کمیشن نے حکم دیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر آئندہ سماعت پر پیش ہوں واٹرکمیشن کے سامنے ایف بی ایریا کے رہائشی پہنچ گئے انھوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں کئی ماہ سے پانی نہیں آرہا کمیشن نے واٹر بورڈ کو ایک ہفتے میں پانی کی فراہمی کا حکم دے دیا کمیشن کے سامنے گریٹر کراچی سیوریج منصوبے پر بھی کارروائی ہوئی وسیم احمد چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز نہیں ملے اکنیک نے فنڈز کی منظوری دی مگر وفاقی کابینہ نے اعتراض کردیا ہے کمیشن نے ریمارکس دیے یہاں وفاقی حکومت کی نمائندگی کون کررہا ہے کمیشن میں وفاق کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا کمیشن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کے فور کس طرح چلا آنکھیں کھولنے کے مترادف ہے سندھ کے منصوبوں میں کیا ہورہا ہے نظرانداز نہیں کرسکتے سندھ میں منصوبہ بندی کا کیا کام ہورہا ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر بادشاہ بنے ہوئے ہیں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی ڈائس پر آئے اور بتایا کہ وہ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیں تو جسٹس امیر ہانی مسلم نے انھیں جھاڑ پلاتے ہوئے بیٹھنے کا حکم دیا کمیشن نے کہا کہ آپ لوگوں نے ریاست میں ریاست بنا رکھی ہے وفاقی حکومت اسی وجہ سے فنڈز جاری نہیں کررہی کمیشن نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے وفاقی حکومت سے فنڈز جاری کرنے کا کہیں گے واٹر کمیشن نے سیکریٹری خزانہ اور وفاقی سیکریٹری پلاننگ کمیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا وفاقی حکام آئندہ سماعت پر بتائیں کہ فنڈز جاری کرنے پر کیا تحفظات ہیںکمیشن سربراہ نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام ہاتھ اٹھاکر بددعائیں دے رہے ہیں کمیشن سربراہ نے اظہا برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مررہے ہیں آپ لوگ صرف اجلاسوں میں مصروف ہیں کمیشن سربراہ نے کہا کہ پلانٹس کی نگرانی بے وقوف لوگوں کے سپرد کردی گئی ہے۔
آپ جاتے ہیں چائے پی کر آجاتے ہیں چائے کا لفظ بہت چھوٹا لفظ کہہ رہا ہوں لوگوں کی زندگیوں سے مت کھیلیں افسران اپنی گاڑیوں سے نکلیں اور فیلڈ میں جائیں، واٹر کمیشن کے روبرو ملیر ندی سے ریتی بجری چوری کرنے سے متعلق کارروائی کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے رپورٹ پیش کی رپورٹ میں مجسٹریٹ نے انکشاف کیا کہ ملیر ندی پر رینجرز کی نفری نہیں آتی ملیر ندی سے ریتی بجری نکالی جارہی ہے ریتی، بجری نکالنے سے ملیر ندی میں گھڑے پرگئے ہیں رینجرز کے ڈی ایس آر نے بتایا ملیر ندی پر 2 رینجرز کی موبائلیں تعینات ہ،یں کمیشن نے ڈی ایس آر سے استفسار کیا کہ کیا مجسٹریٹ کی رپورٹ غلط ہے اب بھی ریتی بجری نکالی جارہی ہے کون ذمہ دار ہے رینجرز افسر نے بتایا کہ متعلقہ رینجرز افسران رپورٹ کررہے ہیں کہ وہ ملیر ندی جارہے ہیں، کمیشن نے ریمارکس دیے یقینی بنائیں کہ آئندہ رینجرز ملیر ندی سے غائب نہ ہو اگر رینجرز اہلکار وہاں نہ پائے گئے تو سخت کارروائی کریں گے واٹر کمیشن نے متعلقہ حکام سے ایک ہفتے میں رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔