ایم کیوایم ’’اختیارسب کیلیے‘‘کے نعرے پرالیکشن لڑیگی

الیکشن 2013کیلیے منشورتیار کرلیا،اعلان آج رابطہ کمیٹی پریس کانفرنس میں کریگی


Staff Reporter April 01, 2013
خواتین واقلیتوں کومساوی حقوق،بلدیاتی الیکشن کرانے اورتوانائی بحران کے خاتمے کاوعدہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن2013کیلیے منشورتیارکرلیاہے۔ایم کیوایم یہ الیکشن بھی ''اختیار سب کیلیے''کے نعرے کے تحت لڑے گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم منشورکمیٹی نے منشور تیار کرکے رابطہ کمیٹی کوبھیج دیاہے۔ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے منشور کی منظوری دیدی ہے،منشور کا اعلان آج (پیر کو)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ایک پریس کانفرنس میں کرے گی۔ منشور میں امن وامان،معاشی سرگرمیوں کی بحالی، خواتین کے حقوق،بلدیاتی نظام،توانائی کے منصوبوں، تعلیم وصحت اوردیگرعوامی مسائل کوترجیح دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے منشورمیں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں امن وامان کے قیام کیلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیںگے،بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ،اغوابرائے تاوان اور دیگرجرائم کی وارداتوں کے خاتمے کیلیے مربوط پالیسی بنائی جائے گی، منشور میں عوام سے وعدہ کیاگیاہے کہ اگرایم کیو ایم کواقتدار ملاتوملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے اوراختیارات کونچلی سطح تک منتقل کیاجائے گاتاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں جبکہ منشورمیں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلیے بھی پالیسی بیان کی گئی ہیں،اس پالیسی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کوفروغ دیاجائے گا۔



نئے صنعتی زون قائم کیے جائیںگے،تاجروں وصنعت کاروں کومراعات فراہم کی جائے گی،منشور میں خواتین کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،منشور میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم اقتدارمیں آئی تو پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی50فیصدکردے گی اور خواتین کوبرابری کی بنیاد پر حقوق دیے جائیںگے،کاروکاروی کا خاتمہ کیاجائے گا،خواتین کیلیے انڈسٹریل زونز قائم کی جائیںگی،منشور میں تعلیم کو بھی بنیادی اہمیت دی گئی ہے،ملک میں نئے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے،پرائمری تعلیم کو مربوط کیاجائے گا،منشور میں صحت کے شعبے پربھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔تمام اسپتالوں کواپ گریڈ کیاجائے گا۔

شہری اوردیہی علاقوں میں ایمرجنسی کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا،منشور میں اقلیتوں سے وعدہ کیاگیاہے کہ اگر ایم کیو ایم برسراقتدار آئی تو لفظ اقلیت کا خاتمہ کردیا جائے گا،تمام غیرمذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیاجائے گا،ملک سے ٹیکس چوری کوروکنے کیلے بھی پالیسی بیان کی گئی ہے،منشور میں توانائی کے مختلف منصوبوں کاذکرکیا گیاہے،منشور میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلیے مختلف پیکیجزشامل کیے گئے ہیں،ملک میں احتساب کیلیے شفاف پالیسی بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں