حکمران عوام کوجمہوری حقوق دینے کیلیے تیارنہیں لیاقت بلوچ

عوام متحد ہوجائیں،ملک میں تبدیلی ناگزیرہوچکی ہے،این ایل ایف کی دعوت افطار سے خطاب


Staff Reporter August 09, 2012
عوام متحد ہوجائیں،ملک میں تبدیلی ناگزیرہوچکی ہے،این ایل ایف کی دعوت افطار سے خطاب, فائل فوٹو

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران بلدیاتی سطح پرعوام کوجمہوری حقوق دینے کے لیے تیار نہیں سندھ میں پیپلزپارٹی،متحدہ اور اے این پی عوام کے حقوق غضب کرنے پراکٹھے ہیں،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ صرف انسانی نہیں بلکہ یہ محنت کشوں کی معاشی ٹارگٹ کلنگ بھی ہے جماعت اسلامی کا منشور انقلابی 'اسلامی اور عوامی ہے' ہم جاگیرداری کا خاتمہ کریں گے،سرمایادارانہ نظام کے مقابلے میں سود کاخاتمہ کرکے اسلامی معاشی نظام بنائیں گے صنعتی اداروں میں مزدوروں کو منافع میںحصہ دار بنایا جائے گا۔

عوام بیدار اور متحد ہوجائیں،ملک میں تبدیلی ناگزیرہوچکی ہے ،ان خیالات کااظہارانھوںنے ادارہ نورحق میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت '' یوم بدر'' کے حوالے سے منعقدہ دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت افطار سے محمد حسین محنتی' خالد خان نے بھی خطاب کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حضور نبی کریم ؐ ہنر مند اوراپنے ہاتھوں سے کام کرنے والوں کو پسند کرتے تھے، حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوگئے ہیں ۔ مزدور ، ملازمت پیشہ اور پنشنرز کے لیے زندگی گزارنا ناممکن بنادیا گیا ہے۔

کراچی میں 12 مئی ' 12 ربیع الاول اور 9 اپریل کے سانحات کے مجرم بے نقاب ہونے چاہیے تھے اورعوام کو ہرصورت میں ٹارگٹ کلنگ سے نجات ملنی چاہیے تھی مگرایسا نہیں ہوا اوراب تک ہزاروں بے گناہوں کوموت کی نیند سلادیاگیا ہے اب وہی گروہ عدلیہ پرحملہ آورہورہا ہے، بیداری کے نعرے پرایک مرتبہ پھرکسی قوت کوڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ بلاتعطل بجلی مہیا کی جائے ،پیٹرولیم کی قیمتیں حکومت کی کمائی کا ذریعہ نہیں بننی چاہیں، مزدور، صنعتکار اور تاجروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں