بلاول کسی سے ناراض نہیں واپسی جلد ہوگیفریال تالپور

سندھ کی متنازع سیٹوں پراختلافات ختم ہوگئے، ناراض عہدیداروں کو جلدمنالوںگی

اسکروٹنی کے بعدحتمی فہرست جاری کرینگے، پنجاب میںآئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اورپیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام متنازع سیٹوں پراختلافات ختم ہوگئے ہیں اور بہت جلد ناراض کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو منالوں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کسی سے بھی ناراض نہیں ہیں، وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔ ایوان صدرنوڈیرو میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ کی تمام سیٹوں پرامیدواروں کاچناؤعمل میں آچکاہے،اسکروٹنی کے بعدحتمی فہرست جاری کرینگے۔




فریال تالپور نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں وہ وہ معمول کے دورے پر بیرون ملک گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بینظیر بھٹوکے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ ٹکٹ والے معاملے پر ناراض رہنماؤں کا احتجاج ختم کرانے کے لیے خورشید شاہ کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ فریال تالپور نے کہا کہ خان محمد ڈاہری کو پی ایس 28 کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story