عمران سے شیخ رشید کی ملاقات انتخابی اتحادپرتبادلہ خیال

شیخ رشید کی 13اگست کولیاقت باغ جلسے میں شرکت کی دعوت،عمران کی یقین دہانی


Numainda Express August 09, 2012
شیخ رشید کی 13اگست کولیاقت باغ جلسے میں شرکت کی دعوت،عمران کی یقین دہانی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشیدنے گزشتہ روزاہم ملاقات کی۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی،جس میںدونوںجماعتوںکے درمیان انتخابی اتحاد اور ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہ کھڑا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا تاہم ان معاملات پر مزیدغورکافیصلہ کیاگیا ۔

شیخ رشید نے عمران خان کو13اگست کولیاقت باغ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ،جس پرانھوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔آئی این پی کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں مل کر حصہ لیں گی جبکہ تحریک انصاف شیخ رشید کے مد مقابل امیداورکھڑا نہیںکرے گی،دونوں رہنما13 اگست کوجلسے میں انتخابی اتحاد کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں