
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک میں دو نامعلوم ملزمان نے مقتول صادق گڈانی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی بیوی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔