ہم خیال لیگ نے جیسا کیا ویسا بھرے گیشجاعت حسین

ن لیگ ٹکٹ اس لیے نہیں دے رہی کہ خدشہ ہے جس کو ٹکٹ نہ ملا وہ انہیں چھوڑ دیگا


Numainda Express April 01, 2013
انتظامیہ تبدیل ہونے تک شفاف الیکشن ممکن نہیں، پرویزالٰہی ،احد ملک کے انتقال پر تعزیت۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق)کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین، سنیئر رہنما چوہدری پرویزالٰہی، سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید اورمونس الٰہی مسلم لیگ لاہور کے صدر یوسف احد ملک کے والد سابق رکن صوبائی اسمبلی احد ملک کے انتقال پر تعزیت کیلیے ان کی رہائشگاہ پر گئے۔

فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ (ن)لیگ اپنے امیدواروں کو ٹکٹ اس لیے نہیں دے پارہی کہ اس کو خدشہ ہے کہ جس کو ٹکٹ نہ ملا وہ انہیں چھوڑ دے گا۔ صاف اور شفاف انتخابات کیلیے پنجاب کی انتظامیہ تبدیل کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے خواب دیکھنے والے پہلے کسی پیر سے اپنے خواب کی تعبیر معلوم کرلیں۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔

15

این اے105 گجرات کی سیٹ ہماری آبائی سیٹ ہے میں5 بار وہاں سے کامیابی حاصل کرچکا ہوں، ہم خیالوں سے (ن)لیگ کی بے وفائی کے متعلق سوال پر شجاعت نے کہا کہ پہلے وہ اس غم سے نکل آئیں پھران سے بات ہوگی، جیسا کریں گے ویسا بھریں گے، چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اور اب پھرکہہ رہا ہوں کہ جب تک پنجاب کی انتظامیہ تبدیل نہیں کی جاتی تب تک صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے، پنجاب کی موجودہ انتظامیہ نوازشریف اور شہبازشریف کی من پسند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں