پنجاب کی 4 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب احمد محمود نے سلیمہ ہاشمی،عارف اعجاز ، طارق پرویز اور شمس محمود مرزا سے حلف لیا۔


ویب ڈیسک April 01, 2013
گورنر پنجاب احمد محمود نے سلیمہ ہاشمی،عارف اعجاز ، طارق پرویز اور شمس محمود مرزا سے حلف لیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 4 ارکان شامل ہیں۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر پنجاب احمد محمود نے نگران کابینہ سے حلف لیا، کابینہ میں معروف شاعرفیض احمد فیص کی بیٹی سلیمہ ہاشمی ، ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل طارق پرویز، شمس محمود مرزا اور عارف اعجاز شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی شخصیات اور معززین نے بھی شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |