جعلی ڈگری کیس جمشید دستی پرفرد جرم عائد کردی گئی

جمشید دستی کو اپنے دفاع میں کچھ کہنا ہے تو وہ آج ہی عدالت میں حاضر ہوں، عدالت


ویب ڈیسک April 01, 2013
اگر جمشید دستی نے اپنے دفاع میں کچھ کہنا ہیں تو ڈیڑھ بجے عدالت میں حاضر ہو جائیں، عدالت فوٹو: آئی این پی

جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے جمشید دستی پرفرد جرم عائد کردی گئی۔

سابق ایم این اے جمشید دستی کے خلاف ریجنل الیکشن کمشنر ملتان اشفاق سرور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمشید دستی نے 2010 میں جعلی ڈگری کے باعث استعفیٰ دیا تھا اور بعد میں ضمنی الیکشن میں دوبارہ منتخب ہو گئے، جس پر عدالت نے جمشید دستی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جمشید دستی نے اپنے دفاع میں کچھ کہنا ہے تو ڈیڑھ بجے عدالت میں حاضر ہو جائیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر جمشید دستی جعلی ڈگری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں