امریکا نے شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا پر حملے کے خدشے کے پیش نظر مزید جنگی طیارے پہنچا دیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے جدید ترین ایف 22 طیاروں کو جاپان سے جنوبی کوریا کے اوسان ہوائی اڈے پر پہنچا دیا ہے تاکہ جنگی صورت حال میں اسے شمالی کوریا کے خلاف موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔
دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ ایف 22 جنگی طیاروں کی تعیناتی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کا حصہ ہے، جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کے اشتعال انگیز بیان بازی اور دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سے شمالی کوریا بین الاقوامی سطح پر مزید تنہا ہو جائے گا اور خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو نقصان ہو گا۔